لاہور: پاکستان پاور لفٹنگ ٹیم، ایشین پاور لفٹنگ اینڈ بینچ پریس چیمپئین شپ میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہو گئی ہے۔
ایشین چیمپئین شپ میں کل 21 ستمبر سے مقابلوں کا آغاز ہوگا، 24 ستمبر تک شیڈول ایشین بینچ پریس پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے 13 رکنی اسکواڈ شرکت کر رہا ہے جس میں نو خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔
قومی ٹیم میں چار بہنیں ورونیکا سہیل، سیبل سہیل، ٹوئنکل سہیل اور مریم سہیل بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جو پہلی بار ایک ساتھ کسی ایونٹ کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔