ٹوکیو: جاپان میں 60 ملین ڈالر مالیت کی بٹ کوائین اور دیگر ورچوئل کرنسی ہیک کر کے چوری کر لی گئی ہیں۔
اوساکا میں ورچوئل کرنسی ایکسچینج کا کام کرنے والے ایک ادارے زیف کے بیورو کا کہنا ہے کہ ان کے سرورز تک غیر قانونی رسائی حاصل کرنے کے بعد رقم منتقل کی گئی ہے۔
ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس غیر قانونی رسائی کی تفصیلات پر تبصرہ نہیں کر رہے۔ یہ ایک جرم ہے اور ہم نے حکام سے پہلے ہی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ چوری کی جانے وال کرنسی میں بٹ کوائن، بٹ کوائن کیش اور مونا کوائنز شامل ہے۔
زیف کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ہم گاہکوں کے اثاثوں کو ہیکرز سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات کریں گے۔
بیورو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی موجودہ ٹیم گاہکوں کے اثاثے واپس لوٹانے کے بعد اپنے عہدوں سے دستبردار ہو جائے گی۔
جاپان ورچوئل کرنسی کا کاروبار کرنے والا ایک بڑا ملک ہے۔ ملک بھر میں تقریبا 50 ہزار دکانیں بٹ کوائن کرنسی وصول کرتی ہیں۔