نواز شریف کی رہائی سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی،خورشید شاہ


پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں و کارکنان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی رہائی سے جمہوریت اورپارلیمنٹ مضبوط ہوگی۔

انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اداروں کو انفرادی طور پر خود فیصلے کرنے چاہئیں۔  

پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزماں کائرہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عدالت عالیہ کا فیصلہ ہے، سب کو تسلیم کرنا ہوگا.

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیب عدالت نے جب سزا دی تھی تب ہی اندازہ تھا کہ ہائیکورٹ  ضمانت دے دی گی۔

سابق وفاقی وزیراطلاعات قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو تو ہمیشہ ریلیف  ملتا رہا ہے، آج بھی مل گیا.

انہوں نے کہا کہ کمزور انوسٹی گیشن  کی وجہ سے ہمیشہ طاقتور بچ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ آنے گا تو پتہ چلے گا کن نکات پر ریلیف دیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر نے کہا کہ ابھی سزا معطل ہوئی ہے لیکن نوازشریف کو مقدمے کا  تو  سامنا کرنا پڑے گا۔

قمرالزماں کائرہ نے واضح کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے جو جائیدادیں تسلیم کی تھیں ان کی منی ٹریل تو دینی پڑے گی. 


متعلقہ خبریں