سپریم کورٹ نے عربی کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے تعلیمی نصاب میں عربی کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

بدھ کے روز جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی جانب سے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ 

پنجاب حکومت کے وکیل قاسم چوہان نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ شرعی عدالت کو عربی کی تعلیم لازمی قرار دینے کا اختیار نہیں تھا۔

قاسم چوہان نے کہا کہ معاملات اورعبادات میں فرق ہے، عبادات کا نفاذ ہو سکتا ہے لیکن معاملات کا نفاذ سختی سے نہیں ہو سکتا۔

پنجاب حکومت کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شرعی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

 


متعلقہ خبریں