پاک چین عسکری قیادت کا فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاک چین عسکری قیادت کا فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بیجنگ: پاک فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اپنے دورہ چین کے دوران پاک فوج کے سربراہ  نے چینی نائب چیئرمین برائے سیںٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژینگ سے ملاقات کے دوران چین کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

اس موقع پر جنرل ژینگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید وسیع ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔ پاک چین افواج کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کے لیے اہم ستون ہے اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کی عسکری قیادت  نے انسداد دہشت گردی، فوجی ساز وسامان کی ٹیکنالوجی اور فوجی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

چین میں تعینات پاکستانی سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔


متعلقہ خبریں