کسی کو بیروزگار نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم کی یقین دہانی

کراچی کا جتنا حق بنتا ہے اتنا پیکج دیا جائے، ضالد مقبول صدیقی | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کا جتنا حق ہے اسے اتنا حق ملنا چایئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی ملازمین کو فارغ کرنے پر وزیر اعظم سے معلوم  کیا کہ کیا حکومت میں آتے ہی ان کو فارغ کرنے کا پروگرام ہے؟ تو جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا۔

شہر قائد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے بتایا کہ ملاقات کے دوران بلدیاتی اداروں، لاپتہ افراد اور مارٹن کوارٹرز سے لوگوں کی بے دخلی کے معاملات وزیراعظم کے سامنے رکھے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں کراچی اور حیدر آباد پیکج پر بھی بات کی اورانہیں بتایا کہ ہم حیدرآباد یونیورسٹی پر پہلے کام کرچکے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی کو ایک سو ارب ہر ماہ ملنے چاہئیں اور جب تک یہ رقم نہیں ملے گی اس وقت تک پانی،سیوریج اورٹرانسپورٹ سمیت دیگر تما م مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بد امنی کے سبب انڈسٹریاں یہاں سے شفٹ ہو گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں سمندر پار کی وزارت دینے کی بات بھی ہوٸی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار اپنے مستقبل کا خود تعین کریں گے۔

میئرکراچی  وسیم اختر نے اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٸر کی حیثیت سے وزیراعظم کے سامنے مساٸل رکھٕے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ سے بھی اجلاس رکھا ہے  اور شارٹ ٹرم و لانگ ٹرم حکمت عملی پر بات کی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے واٹر کمیشن اسکیم پر نو اسکیمں مانگیں مگر ایک بھی منظور نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں