ایبٹ آباد: خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے سرکاری اسپتال میں کیے گئے آپریشن میں کم سن بچے کے دل میں لگنے وال گولی نکال لی گئی۔
ہم نیوز کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلکس کے ڈاکٹرزاہد نے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے طویل آپریشن کے دوران دل میں لگی گولی نکالی۔
دس سالہ روحان اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش کا شکار ہوا تھا جب ہوائی فائرنگ کے دوران چلائی گئی آوارہ گولی اس کے دل میں پیوست ہو گئی تھی۔
ایبٹ آباد میں واقع ایوب میڈیکل کمپلیکس اسپتال سابق صدر فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان کے نام سے منسوب ہے۔ اس طبی مرکز میں ناصرف ایبٹ آباد اور ملحقہ اضلاع بلکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے مریض بھی علاج کے لیے رجوع کرتے ہیں۔