بیگم کلثوم نواز کی رسم قل اتوار کو ہو گی


لاہور: بیگم کلثوم نواز کی رسم قل اتوار شام پانچ بجے جاتی امرا میں ہو گی،  قل خوانی کا انتظام شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔

بیگم کلثوم نوازکو جمعہ کو جاتی امرا میں شریف خاندان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ سابق خاتون اول کی نماز جنازہ  مولانا طارق جمیل نے پڑھائی اور ان کی تدفیق میاں شریف کی قبر کے ساتھ کی گئی۔

اس سے قبل بیگم کلثوم نواز کی میت لندن سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور پہنچائی گئی، جس کے بعد ائیر پورٹ سے میت کو ایمبولینس کے ذریعے شریف میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا۔

تین بار پاکستان کی خاتون اول رہنے والی کلثوم نواز گیارہ ستمبر کو طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی تھیں۔ شائستہ اطوار، خاموش طبع اور ملنسار کلثوم نواز کا احترام معاشرے کے تمام طبقات میں یکساں طور پر کیا جاتا تھا۔


متعلقہ خبریں