سندھ: سرکاری نوکریوں کی عمر کی حد میں اضافہ

سندھ: سرکاری نوکریاں، عمر کی حد میں اضافہ|humnews.pk

کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری نوکریوں کے لیے عمر کی حد میں مزید 15 سال کا اضافہ کر دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے عمر کی حد میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کے اعلامیے کے مطابق عمر میں دی گئی اس رعایت کا اطلاق پولیس اور سندھ پبلک سروس کمیشن پر نہیں ہو گا۔

اسے سے قبل سرکاری نوکریوں کے لیے عمر کی حد 35 سال مقرر کی گئی تھی، موجودہ فیصلے کے بعد اب 50 سال کی عمر تک کے افراد سرکاری نوکریوں کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

پولیس میں اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نوکری کے لیے درخواست دینے والوں کے لیے اب بھی 35 سال عمر کی حد برقرار ہے۔

اس سے قبل سرکاری 

اعلامیے کے مطابق سرکاری نوکریوں میں عمر کی حد 35 سال مقرر کی گئی تھی تاہم اس کا رعایت کا اطلاق پولیس اور سندھ بپلک سروس کمیشن پر نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں