جامعہ سندھ: جلسہ تقسیم اسناد کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

جامعہ سندھ: کانووکیشن کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع|humnews.pk

جامشورو: جامعہ سندھ میں تقریب تقسیم اسناد 2016 کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

سندھ یونیورسٹی کے ناظم امتحانات (سیمسٹر) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کانووکیشن 2016 کے لیے 30 ستمبر پر فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق میں تقریب تقسیم اسناد میں شرکت اور ڈگری لینے کے اہل امیدوار رجسٹریشن کے بارے میں تمام معلومات کے لیے ”کانووکیشن سیل ” سے رابطہ کریں جو ناظم امتحانات (سیمسٹر) کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے۔

اس کانووکیشن کی رجسٹریشن کی تاریخ میں پہلے بھی توسیع کی گئی تھی اور 17 اگست آخری تاریخ تھی لیکن پھر اس میں مزید اضافہ کردیا گیا  اور اب اس کی آخری تاریخ 30 ستمبر بتائی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں