ڈاکٹر فاروق ستارکا استعفیٰ: اندرونی کہانی سامنے آگئی

گلگت بلتستان کیلئے سب سے زیادہ آواز ہم نے اٹھائی، فاروق ستار | urduhumnews.wpengine.com

 کراچی: سابق میئر کراچی ڈاکٹرفاروق ستارنےبحیثیت رکن رابطہ کمیٹی استعفیٰ دے دیا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے اورمزید تنظیمی کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ایم کیوایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے استعفیٰ رابطہ کمیٹی کو ارسال کردیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں جس کی خود انہوں نے بھی تصدیق کی تھی ۔

ڈاکٹر فاروق ستارکا اس ضمن میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے جس پروہ  مشاورت کر رہے ہیں۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں بتایا کہ حکومت میں شمولیت کے معاملے پر مشاورت نہ کیے جانے پرڈاکٹر فاروق ستار مایوس ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیراپنے ہم خیال ساتھیوں کو مسلسل نظرانداز کرنے پر بھی ناراض تھے۔

ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سابق میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار عید کے بعد سے نہ بہادر آباد  گئے اورنہ انہوں نے کسی اجلاس میں شرکت کی۔

ہم نیوز کا ذمہ دار ذرائع سے کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ ہفتہ فون پر رابط کیا تھا لیکن وہ منانے میں ناکام رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے -243 پر ٹکٹ دینے کے معاملے نے ڈاکٹرفاروق ستار کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔

ہم نیوز کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے این اے-243 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں عامر ولی الدین چشتی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

 فیصل سبزواری اورمحفوظ یارخان ایڈووکیٹ نے این اے-243 پہ ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ این اے – 243 پر 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے.

این اے- 243 کی نشست سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 جولائی 2018 کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے کامیابی کے بعد کراچی سمیت دیگر تین نشستوں سے بھی دستبرداری اختیار کی ہے۔ وہ پانچ نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں