حکومت آزادی صحافت پرمکمل یقین رکھتی ہے، فواد چودھری

حکومت آزادی صحافت پرمکمل یقین رکھتی ہے، فواد چودھری|humnews.pk

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پرمکمل یقین رکھتی ہے کیونکہ جمہوریت اور آزادی صحافت کا آپس میں گہرا رشتہ ہے۔

انہوں نے پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کمزور اور محروم طبقے کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر نے اس بات کا یقین دلایا کہ میڈیا ورکرز اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے مخلصانہ کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام سے ون ونڈو آپریشن ممکن ہو سکے گا کیونکہ اتھارٹی کے قیام کا مقصد صحافی برادری کو سہولتوں کی فراہمی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کی  تجویز زیرغور ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبوں پر کام کیا جائے گا تاکہ میڈیا ورکرز کے مسائل حل ہوسکیں۔


متعلقہ خبریں