باکس آفس پر اس ہفتہ ’دی نن‘ کا راج

باکس آفس پر اس ہفتہ ’دی نن‘ کا راج | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: باکس آفس پر گزشتہ ہفتے ہالی ووڈ کی خوف اور سنسنی سے بھرپور فلم ’دی نن‘ کا راج رہا۔ کورین ہارڈے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے ویک اینڈ پر چھ ارب چھپن کروڑ سے زائد کا کاروبار کیا۔

22 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی فلم سات ستمر کو نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی اور اب تک ویک اینڈ پر پچھلے ایک سال میں سب سے زائد کمائی کرنے والی فلم  بن چکی ہے۔ فلم اب تک کل 14 ارب 85 کروڑ روپے کما چکی ہے۔

’کریزی رچ ایشئینز‘ گزشتہ ویک اینڈ پر ایک ارب 60 کروڑ 50 لاکھ روپے کما کر دوسرے نمبر پر رہی جب کہ ’پیپرمنٹ‘  ایک ارب  60 کروڑ30 لاکھ روپے کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔

’ دی میگ‘ گزشتہ ہفتے چوتھے اور ’ سرچنگ‘ باکس آفس پر پانچویں نمبر پر رہی۔ ٹام کروز کی فلم’ میشن امپوسیبل فال آوٹ‘ چھٹے نمبر پر رہی۔

فلم ناقدین کا کہنا ہے کہ ’دی نن‘ نے خوفناک فلموں کے مقابلہ میں کیٹیگری میں شامل دیگر فلموں وغیرہ کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں