عرب امارات: 15 ہزار طبی مصنوعات جعلی نکلیں


ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں 15 ہزار سے زیادہ طبی مصنوعات جعلی ہیں۔ محکمہ صحت نے فہرست جاری کردی۔

اردو نیوز جدہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت نے جعلی ادویات اور طبی مصنوعات کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق ملک میں 758جعلی ادویہ اور طبی مصنوعات ’طاقت‘ کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کے مطابق 415 مصنوعات وزن کم کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں،135 جعلی مصنوعات اورادویات ایسی ہیں جن کے متعلق دعویٰ ہے کہ وہ مسلز بڑھاتی ہیں۔

جاری کردہ فہرست کے تحت 99 جعلی ادویات اور مصنوعات کا تعلق کاسمیٹکس ہے جب کہ 132 جعلی طبی مصنوعات دیگر مقاصد کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔

محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ تر طبی مصنوعات آن لائن فروخت کی جاتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ منظور شدہ ادویات اور مصنوعات کے علاوہ دیگر طبی مصنوعات اور ادویات کا استعمال نقصان دہ ہے۔

محکمہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ جاری کردہ فہرست میں شامل ادویات و طبی مصنوعات کے متعلق لیبارٹری ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ بیشتر مصنوعات میں ممنوعہ اجزا شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں