پاکستانی آج گرم اور مرطوب موسم کا سامنا کریں گے


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج (اتوار) کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے سرکاری ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم راولپنڈی، گوجرانولہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش پنجاب، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 38، کینٹ 04)، منڈی بہاؤالدین16، چکوال 15، گجرات09، گلگت بلتستان اور اسکردو میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز بلوچستان کا شہر سبی ملک کا گرم ترین موسم رکھنے والا شہر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ نوکنڈی، تربت، نور پورتھل، سکھر، دادو اور رحیم یار خان میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں