وفاقی کابینہ میں مزید 4 وزرا کی شمولیت کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے،  چار مزید وزرا کو کابینہ میں شامل کرنے کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ترجمان وزیراعظم کے مطابق عمر ایوب خان کو قلمدان توانائی سونپا جا رہا ہے جبکہ علی زیدی بحری امور کے وزیر ہوں گے۔

اسی طرح محمد میاں سومرو کو نجکاری کا وزیر بنایا جا رہا ہے، مراد سعید بھی جلد وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے تاہم ان کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

موجودہ وفاقی کابینہ 16 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت پر مشتمل ہے جبکہ اس میں چار مشیر اور تین وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر پرائے پارلیمانی اموربابراعوان نے نیب کی جانب سے نندی پور اسکینڈل میں اپنے خلاف ریفرنس دائر ہونے کے بعد کابینہ سے استعفی دے دیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اخراجات بچانے اور حکمرانی میں سادگی کو ترجیح دینے کا اعلان کیا تھا، یہ بھی کہا گیا تھا کہ عمران خان اپنی کابینہ کو مختصر رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں