راولپنڈی: کچہری چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ سی پی او نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
کچہری چوک پر جاں بحق ہونے والے شحص کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی، مقتول تنویر بسالی روات کا رہائشی تھا۔
فائرنگ کے واقعے کے فوراً بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اورلاش بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کردی جب کہ پولیس نے قتل کے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
دریں اثناء سٹی پولیس افسر راولپنڈی عباس احسن نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ سی پی او نے ڈی ایس پی سول لائنز سے چوبیس گھنٹوں میں وقوعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔
سی پی او نے پولیس کو حکم دیا کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے جب کہ پولیس نے کچہری چوک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔