اونٹاریو: گلیمر اور انٹرٹینمنٹ سے بھرے چھٹے ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب اونٹاریو میں منقعد کی گئی جس میں امریکا اور کینیڈا کے رہائشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں پرواز ہے جنوں کی کاسٹ کو زبردست پذیرائی ملی۔
پاکستانی شوبز کے سب سے بڑے اور پاپولر ایوارڈز کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد میکال ذوالفقار اور صنم جنگ نے دِل کی گہرائیوں سے حاضرین کو ویلکم کیا۔
گرینڈ اوپننگ کے بعد’’پرواز ہے جنون‘‘ کی کاسٹ کو دھواں دار پرفارمنس کو ہال میں موجود حاضرین سے سراہا، تقریب میں میکال ذوالفقار اور حریم فاروق کے بعد ہمایوں سعید اور کبریٰ خان کی جوڑی نے بھی سب کے دِل جیتے.
ماہرہ خاں اور عاطف اسلم کو خوب داد ملی تو بشریٰ انصاری اور احمد علی بٹ کی کومک ٹائمنگ سے پورا ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا۔
کینیڈا اور امریکہ میں رہنے والے پاکستانیوں نے اپنے پسندیدہ فنکاروں کو دل کھول کر سراہا۔ سکستھ کشمیر ہم ایوارڈز کی تقریب آٹھ سمتبر کی شام سات بجے ہم ٹیلی ویژن پر نشر کی جائے گی۔