ہم ہیں جری جواں جراتوں کے نشان، پاک فضائیہ کا نغمہ


اسلام آباد: پاک فضائیہ کے شہدا اور  پاسبانوں کو خراج عقدیت پیش کرنے کے لیے یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے۔ شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے  گلوکار شفقت امانت علی خان کی آواز میں نیا نغمہ “وردی” جاری کیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ 

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کیا گیا نغمہ، ہم ہیں جری جواں جراتوں کے نشان۔۔۔۔۔ یہ جانے دنیا جانے ساری، ملک کے دفاع میں اپنی جانیں قربان  کرنے والوں کی جرتوں کو سلام پیش کرتا ہے اور احساس دلاتا ہے کہ  ائیرفورس کے جانبازوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

1965 کی جنگ کی یاد میں ہر برس سات ستمبر یوم فضائیہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس روز طنطنے سے پاکستانی سرحدوں پر چڑھائی کرنے والے کئی گنا بڑے دشمن کو پاک سرزمین کے شاہینوں نے منہ کی کھانے پر مجبور کر دیا تھا۔

یوم فضائیہ کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ نشان حیدر پانے والے ایئر فورس کے جواں سال پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی قبر پر حاضری اور انہیں سلامی پیش کرنا بھی تقریبات کا حصہ ہوتا ہے۔

65 کی جنگ میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک منٹ میں دشمن کے پانچ جنگی طیارے مار گرانے والے ایم ایم عالم کو بھی یاد کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں