اسٹاک مارکیٹ میں مندی:132پوئینٹس کی کمی


کراچی:  پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روز کاروبار کے دوران ایک دن پہلے کے مثبت رجحان کو برقرار نہیں رکھ سکی اور کاروبار کا احتتام منفی زون میں کیا۔

بدھ   کے روز صبح کے سیشن کے شروع کے مثبت کاروبار کے علاوہ سارا دن مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ سے کاروبار کے احتتام پر کے ایس ای 100 انڈ یکس میں 132 پوائنٹس کی کمی ہوئی اورانڈیکس 41،620  پوائینٹس تک آگیا۔ 

بدھ پانچ ستمبر کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ایک موقع پر مارکیٹ 41 ہزار 800 کی سطح بھی عبور کرگئی لیکن جلد ہی فروخت کا دباؤ آ گیا جس کے بعد انڈیکس نیچے آنا شروع ہوا۔

حصص فروخت ہونے کے دباؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 41805 کی سطح پر بند ہوا، پرسنٹیج ٹرم میں 0۔32 فیصد کی کمی ہوئی۔ بدھ کے روز کاروبار کے دوران انڈیکس 41805 کی بلند ترین سطح پر گیا اور دن کی کم ترین سطح 41495 پوائینٹس رہی۔

کاروبار کے دوران کل سات کروڑ تین لاکھ 89 ہزار 420 حصص کا کاروبار ہوا جن کی کل مالیت  42 کروڑ 23 لاکھ  آٹھ ہزار 997 روپے رہی۔

گزشتہ روز کئی دن کے مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا احتتام مثبت زون میں ہوا تھا۔  لیکن مارکیٹ اس مثبت رجحان کو بدھ کے روز برقرار نہ رکھ سکی۔

منگل  کے روز کاروباری  کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 100 انڈیکس میں 171 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا تھا۔ منگل کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا اور دن بھر 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔ کاروبار شروع ہوا تو حصص کے سودوں کے دوران 100 انڈیکس میں مسلسل بہتری نظر آئی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں صدارتی انتخاب کی وجہ سے مارکیٹ میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز 100 انڈیکس دوپہر ساڑھے گیارہ بجے دن کی بلند ترین سطح، 208 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا اس مرحلہ پر مجموعی انڈیکس 41 ہزار 769 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔


متعلقہ خبریں