بابر اعوان نے مشیر کے عہدے سے استعفی دے دیا

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے نندی پور پراجیکٹ کے حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب) ریفرنس میں اپنا نام آنے کی وجہ سے یہ استعفی دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں بابر اعوان نے کہا کہ انہوں نے اپنے ہاتھ سے استعفیٰ لکھ کر کپتان کو دے دیا ہے، اب وہ ڈٹ کر عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ انہوں نے ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ سے کئی بار دفاع کا حق مانگا لیکن ان کے خلاف شروع سے آخر تک یک طرفہ کارروائی ہوئی۔


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  وہ صرف استعفیٰ دینے کے لیے وزیراعظم ہاؤس گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں