میرپور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان

نویں جماعت

کوٹلی: آزاد کشمیر کے میرپور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال دوئم کے سالانہ امتحانات برائے 2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق کامیابی کا تناسب 52 فیصد رہا۔

ضلع کوٹلی کے نیو ایج اسکالرز سائنس کالج سہنسہ کے طالب علم قیصر لیاقت نے ایک ہزار 50 نمبرز حاصل کرکے آزاد کشمیر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

میر پور بورڈ میں مظفر آباد گورنمنٹ سائنس کالج کی اقراء حیدری نے ایک ہزار 42 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن جب کہ ریڈ فاؤنڈیشن بھمبھر کے طالب علم علی حسنین راشد ایک ہزار 38 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

میر پور بورڈ کا مجموعی رزلٹ 52 فیصد رہا۔ جس میں ریگولر امیدواروں کا نتیجہ 65 فیصد جب کہ پرائیویٹ امیدواروں کا نتیجہ 29 فیصد رہا۔

شاندار کامیابی حاصل کرنے پر عوامی حلقوں نے طالب علم اور تعلیمی اداروں کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

گزشتہ سال 2017 میں میرپور بورڈ کا مجموعی نتیجہ 70 فیصد رہا تھا۔


متعلقہ خبریں