اپوزیشن کا اتحاد غیر فطری ہے، شاہ محمود

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صدارتی انتخاب میں حزب اختلاف کے اتحاد کو غیر فطری قرار دیتے یوئے کہا ہے کہ اپوزیشن وقتی مفاد کی خاطر یکجا ہو سکتی ہے مگر ان کے نظریات الگ ہیں۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا سفر رواں دواں ہے اور اراکین اسمبلی آج ایک اہم ذمہ داری پوری کرنے جارہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے حزب اقتدار کے صدارتی امیدوار عارف علوی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ کے پڑھے لکھے، وفاق و آئین اور پاکستان تحریک انصاف کے ایجنڈے کو سمجھتے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن ہم نے قوم کے ساتھ جو وعدے کیے ان کو سامنے رکھ کر آگے بڑھیں گے جس کے لیے عوام کا تعاون درکار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 100 روزہ ایجنڈے پر انتہائی سنجیدگی سے عمل پیرا ہیں، کابینہ اور ٹاسک فورس کی کئی میٹنگز بھی ہو رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں