صدارتی انتخاب: حکومتی اتحاد کی حکمت عملی تیار


اسلام آباد: حکومتی اتحاد نے منگل کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

پیر کی شب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں صدارتی الیکشن کے متعلق دونوں پارٹیوں کے پارلیمانی ممبران کو خصوصی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق صدارتی انتخاب میں تمام ارکین اسمبلی کو بر وقت اسمبلی پہنچنے،  ہر صورت حاضری  ممکن بنا نے اور  قانون کے مطابق ووٹ ڈالنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اراکین کو احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ووٹ ضائع ہونے سے بچانے کی تاکید بھی کی گئی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شریک اراکین نے اتفاق کیا کہ عارف علوی پاکستان کی صدارت کے لیے موزوں انتخاب  ہیں اور امید ظاہر کی کہ پنجاب اسمبلی اسپیکر کے انتخاب کی طرح  صدارتی الیکشن میں بھی چند  ن لیگی اراکین کا ووٹ حکومتی امیدوار کو ملے گا۔

دوسری جانب اپوزیشن ابھی تک کسی ایک نام پر متفق نہیں ہو سکی، آصف زرداری اعتزاز احسن جبکہ شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کے نام پر ڈٹے ہوئے ہیں جس کہ وجہ سے حکومتی امیدوار عارف علوی کی جیت کے امکانات روشن ہیں۔


متعلقہ خبریں