لاہور: سابق کرکٹر اور پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ (ایل سی سی اے) کے ڈریسنگ روم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے خراب حالت کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
مصباح الحق نے ٹوئٹر لاہور کرکٹ گراونڈ کی وڈیو شیئر کی جو پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کے حالات بتارہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کمرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، وہاں موجود کرسیاں زنگ سے بھری ہیں۔
سابق قومی کپتان کی شیئر کردہ ویڈیو میں ڈریسنگ روم کسی اسٹور روم کا منظر پیش کر رہا ہے۔
This is not a storeroom.This is LCCA ground’s dressing room currently hosting first class match between SNGPL&Lahore whites.Six test players are playing in this match.I think players deserve better than this.Outfield and pitch is also not encouraging for cricket. pic.twitter.com/xpJ8RMSkkF
— Misbah Ul Haq (@captainmisbahpk) September 2, 2018
مصباح الحق نےٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کھلاڑی اس سے بہتر کے مستحق ہیں، پچ بھی ایسی نہیں جس سے کرکٹ کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کے لیے پی سی بی کو اس صورتحال پر توجہ دینی چاہئیے۔