ایشیا کرکٹ کپ: لاہور میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

ایشیا کرکٹ کپ: قومی ٹیم کا لاہور میں ٹریننگ کمیپ شروع | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: ایشیا کرکٹ کپ 2018 سے قبل قومی ٹیم کی تیاریاں عروج پر ہیں، اسی سلسلے میں دوسرے تربیتی کیمپ کا آغاز آج سے لاہور میں ہو رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کو 27 سے 31 اگست تک ایبٹ آباد آرمی سکول میں فٹنس ٹریننگ کرائی گئی تھی۔ آج سے شروع ہونے والا دوسرا ٹریننگ کیمپ تین تا دس ستمبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔

لاہور کے تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے 18 نمایاں کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان میں کپتان سرفراز احمد، شان مسعود، فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، بابر اعظم، شاداب خان، محمد نواز، عماد وسیم، حسن علی، عثمان خان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

ایشیا کپ 2018 کے لیے قومی ٹیم میں کچھ خاص تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عماد وسیم اور شان مسعود کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ یاسر شاہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پی سی بی حکام کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کو 18 رکنی ٹریننگ کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا، ان کی جگہ اوپنر بلے بازشان مسعود کو موقع دیا جا رہا ہے۔

ایشیا کرکٹ کپ 15 ستمبر سے شروع ہورہا ہے جس میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے 19 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم  میں ہو گا۔


متعلقہ خبریں