گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان میں انتظامی بحران شدید

Gomal University

شدید دھند کی پیشگوئی معروف یونیورسٹی نے سردیوں کی چھٹیاں بڑھا دیں


پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم  گومل یونیوسٹی کے وائس چانسلر کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر کوریا سے سند یافتہ ماہر تعلیم ڈاکٹر کفایت زئی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈاکٹر کفایت زئی کوریا سے ڈیٹا سائنس میں پی ایچ ڈی کرکے وطن واپس آئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کی اساتذہ کے خلاف کارروائیوں کے باعث مستعفی ہو رہا ہوں۔

’ہم نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ باقاعدہ چھٹی کی منظوری کے باوجود چھ ماہ تک تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔

گومل یونیورسٹی کے صدر اکیڈمک اسٹاف شعیب گنگوہی نے بتایا کہ وائس چانسلر کے رویہ سے دلبرداشتہ دیگراساتذہ بھی ادارہ چھوڑ رہے ہیں۔

یونیورسٹی کی اساتذہ تنظیم نے ماہر تعلیم کے استعفی کو انتظامیہ کی تعلیم  دشمن پالیسیوں کا ثبوت قرار دیا ہے۔

رواں سال کے آغاز میں گومل یونیورسٹی سے سینکڑوں جعلی ڈگریاں جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر سرور چوہدری نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

جامعہ کے متعلق اپریل میں سامنے آنے والی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ گومل یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں اور غیر قانونی بھرتیاں کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں