صومالیہ میں خودکش دھماکہ:چھ ہلاک،درجن زخمی


موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکے میں چھ بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے سے اسکول اور نزدیکی عمارات تباہ ہوگئی ہیں اورمسجد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق الشباب نامی انتہا پسند تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

خودکش کار بم دھماکے میں سپاہیوں اور شہریوں سمیت ایک درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کی تصدیق محمد حسین نامی پولیس افسر نے خبررساں ایجنسی سے بات چیت میں کی۔

امین ایمبولینس سروس کے ڈائریکٹر نے عالمی خبررساں ایجنسی سے بات چیت میں دعویٰ کیا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں چھ بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
انتہا پسند تنظیم کے ترجمان کے حوالے سے ایسوسی ایٹڈ پریس آسٹریلیا نے کہا ہے کہ دھماکے میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کی تفصیل وہ جاری کرے گا۔

صومالیہ میں 1991 سے امن وامان کی صورتحال نہایت بدترین ہے۔


متعلقہ خبریں