2 سال کی چھٹی، ریلوے آفیسر او ایس ڈی بنا دیے گئے

چھٹی کے منتظر ریلوے کے چیف کمرشل مینجربن گئے او ایس ڈی|humnews.pk

لاہور: پاکستان ریلوے نے چھٹی کے منتظر چیف کمرشل مینیجر حنیف گل کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا ہے۔

ریلوے حکام نے چیف کمرشل مینجر حنیف گل کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جبکہ تقرری کے منتظر فواد انعام چیمہ کو ڈائریکٹر جنرل اسکول ہیڈ کوارٹرز بنا دیا ہے۔

کچھ روز قبل پاکستان ریلوے کے چیف کمرشل منیجر محمد حنیف گل نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ماتحت کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے 2 سال کی چھٹی کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ غیر منصفانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کے حامل وزیر کے ساتھ کسی صورت کام نہیں کر سکتے کیونکہ ان کا ماتحت عملے کے ساتھ رویہ انتہائی غیر مناسب ہے اور جہاں عزت نہیں، وہ وہاں کام نہیں کر سکتے۔

اس تمام معاملے کے بعد یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ حنیف گل کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے تاہم اب انہیں او ایس ڈی کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں