انٹربینک میں روپے کی قدر میں استحکام

فوٹو: فائل


کراچی: فارن کرنسی انٹر بینک مارکیٹ  میں  ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ جاری ہے، بدھ کو ابتدائی کاروبار کے دوران روپے کی قدر مستحکم ہے۔

بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز کی قیمت 124 روپے 25 پیسے کے لیول پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر گزشتہ روز کی قیمت  124 روپے 50 پیسوں میں فروخت ہورہا ہے

منگل کے روز اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈیلر کی قدر  میں 50 پیسے اضافے کا اضافہ ہوا اور  ڈالر 124 روپے 50 پیسے پرفروخت ہوا۔

کرنسی ڈیلرزایسوسی ایشن کےمطابق منگل کے روز ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ ہوا جب کہ پیر سے منگل کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں 90 پیسے کمی آئی ہے۔

کرنسی کے لین دین سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ عید قرباں کی تعطیلات کے بعد مارکیٹ کھلنے پر اضافی خریداری کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ماہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہو ئی تھی اور ایک ڈالر تقریبا 129 روپے کا ہوگیا تھا لیکن اس کے بعد روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جاتی رہی جس کا سلسلہ عید کی تعطیلات تک جاری رہا۔

گزشتہ برس دسمبر سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 21 فیصد سے ذیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رواں برس جنوری میں ڈالر 110 روپے کا تھا لیکن اس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی 18 کو ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 75 پیسے تک پہینچ گیا۔


متعلقہ خبریں