ٹرمپ اور انجیلا مریکل میں خصوصی رابطہ

 ٹرمپ اور انجیلا مریکل میں شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر انجیلا مریکل میں ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں شام اور انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  دونوں رہنماؤں نے شام باالخصوص ادلب میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اسے روکنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر اقدامات کرنے پر غور کیا گیا ہے۔

جرمن چانسلر کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس سے درخواست کی گئی ہے کہ شام کے معاملے میں اعتدال پسندی کا مظاہرہ کرے۔

سارا سینڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں میں مشرقی یوکرائن میں تنازعے کے حل کے لیے دوبارہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔

ایک ہفتہ قبل جرمن چانسلر نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کے دوران بھی شامی علاقے ادلب کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں