سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی اجلاس طلب کرلیا


اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد پہنچتے ہی پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس صدارتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کے لیے بلایا گیا ہے جبکہ مشاورت کے بعد پیر کے روز صدارتی امیدوار کے نامزدگی فارم جمع کرائے جائیں گے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے آصف علی زرداری اور ان کہ بہن فریال تالپور کو پیر کے روز طلب کر رکھا ہے جس کے لیے قانونی ٹیم کو بھی مشاورت کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق صدر قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد ہی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

صدارتی انتخابات کے حوالے سے تاحال پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کو بطور صدارتی امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر مسلم لیگ نون نے رضا ربانی کو بطور صدارتی امیدوار ووٹ دینے کا اشارہ کیا تھا اور اعتزاز احسن کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں