دریاؤں میں پانی بڑھنے لگا،راول ڈیم کے اسپیل ویز کھولنےکافیصلہ


اسلام آباد: ملک بھر میں جاری بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی بڑھنے لگا جبکہ راول ڈیم کے اسپیل ویز 2 فٹ تک کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ترجمان انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے مطابق ملکی دریاؤں میں پانی کا ذخیرہ 9.074 ملین ایکڑ فٹ ہو گیا جبکہ دریاؤں میں پانی کی آمد کا بہاؤ 367.3 ملین ایکڑ فٹ اور اخراجی بہاؤ 349 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح ایک ہزار 550 فٹ ہے اور تربیلا ڈیم میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.047 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح ایک ہزار 174 فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.902 ملین ایکڑ فٹ تک ہے۔

دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 33 ہزار کیوسک اور اخرج 2 لاکھ 32 ہزار 7 سو کیوسک ہے جبکہ دریائے کابل میں پانی کی آمد 38 ہزار 3 سو کیوسک اور اخراج بھی 38 ہزار 3 سو کیوسک ہے۔

دریائے جہلم میں پانی کی آمد 28 ہزار کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 68 ہزار کیوسک اور اخراج 37 ہزار 2 سو کیوسک ہے۔

جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 64 ہزار 3 سو کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 56 ہزار 3 سو کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 87 ہزار 4 سو کیوسک  اور اخراج 2 لاکھ 73 ہزار 4 سو کیوسک ہے۔

اسی طرح تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 62 ہزار 6 سو کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 35 ہزار کیوسک ہے جبکہ پنجند میں پانی کی آمد 28 ہزار 4 سو کیوسک اور اخراج 13 ہزار 6 سو کیوسک ہے۔

گڈو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 88 ہزار 4 سو کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 51 ہزار کیوسک ہے جبکہ سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 27 ہزار 5 سو کیوسک اور اخراج 71 ہزار 5 سو کیوسک ہے۔ کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 2 ہزار 4 سو کیوسک اور اخراج 60 ہزار 7 سو کیوسک ہے۔

راول ڈیم انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھنے کے باعث ڈیم کے اسپل ویز 2 فٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ گنجائش سے آدھا فٹ سے بھی کم رہ گئی ہے۔

راول ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح ایک ہزار 7 سو 51 فٹ ہے اور اس سے پانی کو مزید بڑھنے نہیں دیا جائے کیونکہ راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنےکی گنجائش ایک ہزار 7 سو 52 فٹ ہے۔


متعلقہ خبریں