سیاسی رہنما عید پر بھی بیان بازی سے باز نہ آئے

سیاسی رہنما عید پر بھی بیان بازی سے باز نہ آئے

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی مختلف جماعتوں کے رہنما سیاسی بیانات دینے سے باز نہ آئے اور صدارتی انتخاب سمیت کئی دیگر موضوعات پر بات کرتے رہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں بات کی اور انہیں صدارت کے لیے موزوں ترین شخصیت قرار دینے پر مصر رہے۔

پاکستان کے وزیرخارجہ اور پیٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کے امیدوار عارف علوی ہیں اور وہ باآسانی جیت جائیں گے کیونکہ اپوزیشن میں اختلافات واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔

اسی طرح پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی کا صدارتی امیدوار ہی فائنل ہے، اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں اس نام کو لے کر جائیں گے۔

ق لیگ کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ایک بار پھر اپنا موقف دہرایا کہ ان کی جماعت کی حمایت پی ٹی آئی امیدوار کو ہی حاصل ہو گی۔

اس کے علاوہ کئی اپوزیشن رہنماؤں نے مبینہ دھاندلی کے حوالے سے بھی بات کی۔


متعلقہ خبریں