وفاقی حکومت کا وزارت کیڈ ختم کرنے پر غور


اسلام آباد: وفاقی حکومت وزارت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزارت کیڈ ختم ہونے کی صورت میں اس کے ماتحت اداروں کو مختلف وزارتوں میں ضم کردیا جائے گا، تعلیمی اداروں کو حکومت وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کے حوالے کرنے کا سوچ رہی ہے جبکہ  اپستالوں کو وزارت صحت کے ماتحت کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 10 سالوں میں وزارت خاطر خواہ نتائج نہیں دے سکی جبکہ اس پر بہت زیادہ حکومتی وسائل خرچ ہو رہے ہیں۔

وزارت کیڈ کو پیپلزپارٹی کے دور میں قائم کیا گیا تھا اور ن لیگ کی حکومت نے بھی اسے جاری رکھا، وفاقی نظام تعلیمات، 422 تعلیمی ادارے، وفاقی دارالحکومت کے اسپتال اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اٹھارٹی (سی ڈی اے) اس وزارت کے ماتحت کام کر رہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوتے ہی وزیر اعظم عمران خان نے سادگی کے طرز کو اپنانے اور حکومتی اخراجات میں کمی کا عندیہ دیا تھا، وزارت کیڈ کا خاتمہ بھی اسی فیصلے کی ایک کڑی نظر آتا ہے۔


متعلقہ خبریں