بیرون ملک پاکستانی ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈال سکیں گے

نیب ریفرنسز کی سماعت: احتساب عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر| urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا ہے کہ نادار کی مدد سے تمام تر انتظامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے الیکشن کمیشن (ای سی پی) کو حکم دیا کہ آئی ووٹنگ  کے نتائج کو ضمنی انتخابات کے نتائج میں شامل کیا جائے اور بالکل علیحدہ رکھا جائے۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تنازعہ کی صورت میں آئی ووٹنگ کے نتائج کو علیحدہ کر دیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے سربراہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مبارک باد بھی دی۔


متعلقہ خبریں