پشاور میں 70 ماڈل چکن شاپس کا قیام


پشاور: پھولوں کے شہر میں خیبر پختونخوا حلال فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق 70 ماڈل چکن شاپس کا افتتاح کر دیا ہے۔

خیبرپختونخوا حلال فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی نے ماڈل چکن شاپس چرگانو چوک پر قائم کی ہیں جو متحدہ پولٹری ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے قائم کی گئی ہیں اور خیبرپختونخوا (کے پی)  فوڈ اتھارٹی کے معیار کے عین مطابق ہیں۔

ماڈل چکن شاپس پر فوڈ گریڈ  ٹائلز اور ذاتی صفائی سمیت اسٹیل کے کچرے دان بھی لگائے گئے ہیں جبکہ دکانوں میں گاہکوں اور مرغیوں کے لیے  پنکھوں اور روم  کولرز کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق اشیائے خورونوش کے حوالے سے ہر روزگار کے لیے ماڈل تیار کرنے  پر تیزی سی کام جاری ہے جس کا بنیادی مقصد خوراک  کے روزگار میں نمایاں تبدیلی لانا ہے۔

رواں سال کے آغاز میں خیبرپختونخوا حلال فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد عوام کو کھانے پینے کی معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنایا ہے، فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کو اس حوالے سے تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

فوڈ اتھارٹی اب تک صوبے کے کئی اضلاع میں غیر معیاری اشیا فراہم کرنے والے کارخانوں اور دکانوں میں چھاپے مار چکی ہے۔


متعلقہ خبریں