جعلی مینڈیٹ والے حکمرانی کریں گے، فضل الرحمان

’مولانا کو گرفتار کیا گیا تو پورا پاکستان بند کردیں گے‘

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) (ف) اور متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے دوران عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے اس لیے  14 اگست کو یوم جدوجہد کے طور پر منایا جائے گا۔

اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب جعلی مینڈیٹ والے لوگ ملک پر حکومت کریں گے، اس حوالے سے عدلیہ نے بھی قوم کو مایوس کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے دوران بدترین دھاندلی کے ذریعے جعلی اکثریت پیدا کی گئی ہے تاہم ہم پارلیمنٹ میں اسپیکر اور وزیراعظم کا انتخاب لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابابی نتائج تسلیم نہیں کیے، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، اتنی بڑی دھاندلی کے بعد ملک میں جمہوریت باقی نہیں رہی۔

جے یو آئی ( ف ) کے سربراہ نے کہا کہ حالیہ انتخابات کے بعد ان کی رائے تھی کہ سب مستعفیٰ ہوجائیں لیکن بعد میں انہوں نے دیگر اتحادی جماعتوں کی رائے سے اتفاق کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی بھی اب ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے میڈیا کو اپنی آزادی کے لیے قربانی دینا ہوگی۔


متعلقہ خبریں