اسلام آباد: معروف گلوکار عاطف اسلم کو نیو یارک میں پاکستان کی آزادی پریڈ کے حوالے سے ہونے والے ایک کنسرٹ میں ہندوستانی گانا گانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔
رواں ہفتے کے اوائل میں ہونے والے اس کنسرٹ میں عاطف اسلم خصوصی پرفارمر تھے، انہوں نے انڈین فلم کے لیے اپنا گا یا ہوا ایک گانا ‘تیرا ہونے لگا ہوں’ گایا جو بعد میں ان کے گلے پڑ گیا۔
کنسرٹ کے اختتام سے ہی ان کے ناقدین نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا رکھا ہے اور عاطف اسلم کے اس اقدام کو حب الوطنی کے خلاف ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
ٹوئٹر خاص طور پر اس حوالے سے میدانِ جنگ بنا رہا، ایک طرف عاطف کے ناقدین ان پر الزام لگا رہے تھے کہ انہوں نے کنسرٹ کے دوران قومی پرچم تھامنے سے انکار کیا اور قومی ترانوں کے بجائے انڈین گانا گانے کو فوقیت دی۔
قومی پرچم نہ تھامنے کی خبروں پر تا حال کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا تاہم پاکستان کے یومِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ کنسرٹ میں ایک ہندوستانی گانا گا نا عاطف کے لے سر درد بنتا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/Nimrah788/status/1027261111773614088
https://twitter.com/f4_funny/status/1027099504120610816
https://twitter.com/sanianaqvi_11/status/1026920310027763712
عاطف کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس کنسرٹ میں پاکستانیوں کے علاوہ بنگالی اور ہندوستانی بھی شامل تھے، سب ہی عاطف کی پرفارمنس سے خوب لطف اندوز ہوئے، ایک ٹوئٹر صارف کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کنسرٹ میں اپنا ہی گانا گانا کسی بھی انداز میں عاطف کی حب الوطنی پر سوال نہیں اٹھاتا۔
https://twitter.com/AhmadFerzeen/status/1027070710475382784
https://twitter.com/itsabdullah77/status/1026896878661763072
6) I’ve attended the NYC Pakistan Day Parade for practically my whole life. Never before was a crowd so energized & packed. Thank you for such a great day, & I’m sorry you’re dealing with horrible minded jerks who have nothing better to do than spread hate. #IStandWithAtifAslam
— Nayaab Khan (@nayaabkay) August 7, 2018
مشہور گلوکار شفقت امانت علی بھی اس حوالے سے عاطف کے دفاع میں سامنے آ گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ موسیقی کی سرحدیں نہیں ہوتیں، موسیقی کو پاکستانی یا ہندوستانی کہہ کر تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔
I stand in support with @itsaadee for singing his songs at the parade. Music is not Indian or Pakistani. It is just music! Singers r synonymous with their songs which r loved equally by fans from every country. Should have briefed him if they wanted national songs #AtifAslam
— Shafqat Amanat Ali (@ShafqatAmanatA) August 7, 2018
ان کا کہنا تھا کہ ایک موسیقار کی پہچان اس کے گائے ہوئے گانوں سے ہوتی ہے، عاطف نے کنسرٹ میں اپنا ہی گایا ہوا گانا پیش کرکے کوئی غلط کام نہیں کیا۔