الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن آج جاری کرے گا

ECP

اسلام آباد: الیکشن کمیشن عام انتخابات 2018 میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن آج جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی عمومی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد آزاد  کامیاب امیدوار تین روز کے اندر اندر کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں جس کے بعد اسی بنیاد پر 11 اگست تک خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

اس سارے عمل کے بعد صدر پاکستان اور چاروں صوبوں کے گورنرز قانون کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے، اجلاسوں میں نومنتخب ارکان حلف  لیں گے جس کے بعد نئی حکومتیں تشکیل دی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایسے کامیاب امیدوار جن  کے کیسز عدالتوں میں ہیں ان کے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں