نیب کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا گیا

 احتساب ہوگا تو سب کا ورنہ کسی کا نہیں ہوگا، چیئرمین نیب | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جاوید اقبال کی زیر صدارت لاہور آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

پیر کے دن طلب کیے گئے اجلاس میں پنجاب میں 55 کمپنیوں کے کیس اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں نیب حکام علیم خان کے خلاف جاری آف شور کمپنی اور ہاوسنگ سوسائٹی کیس کا بھی جائزہ لیں گے۔

نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 20 اگست اور پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو 8 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف کی کی رہائش گاہ پر نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اس سے قبل پنجاب پاور کمپنی کیس میں بھی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں