پنجاب میں حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ

عدالت نے حمزہ شہباز کانام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دےدیا | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ نون نے پنجاب میں حکومت سازی میں ناکامی پر حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیـصلہ کرلیا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اسے حالات کی ستم ظریفی کہیں یا قسمت کا کھیل کہ دس سال تک اقتدار کے ایوانوں میں راج کرنے والا شریف خاندان اب اپوزیشن میں بیٹھنے کے لیے تیار ہے۔

1997، 2008  اور 2013 میں تخت پنجاب کے تین بار سلطان بننے والے بالآخر اقتدار سے باہر ہو گئے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیاسی چالوں نے اس بار شریف خاندان کو اقتدار کی دوڑ سے دور کر دیا ہے۔

پنجاب میں شریف فیملی کو حکومت ہاتھ سے جاتی نظر آئی تو اپوزیشن لیڈر کی نشست پر ہی براجمان ہونے میں عافیت جانی لیکن یہ عہدہ بھی خاندان سے  باہر نہ جانے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اب مرکز میں شہباز شریف اور صوبے میں ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز قائد حزب اختلاف کا کردار ادا کریں گے جو اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ ہو گا۔


متعلقہ خبریں