شاہین ایئر کی اندرون ملک پروازوں پر بھی پابندی

شاہین ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پروازیں منسوخ | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بین الاقوامی پروازوں کے بعد شاہین ایئر کی اندرون ملک پروازوں  پر بھی پابندی عائد کردی  ہے۔

ترجمان سی اے اے  پرویز جارج نے بتایا  ہے کہ سندھ  ہائی کورٹ نے شاہین ایئر کی جانب سے شیڈول کے مطابق  واجبات کی ادائیگی کی شرط  پر سہولتوں کی فراہمی کا حکم  دیا تھا  اور ادائیگی نہ کرنے پر سہولتیں معطل کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہین ایئرکے ذمہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈیڑھ ارب روپے واجب الادا ہیں۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ عازمین حج کو دشواری سے بچانے کے لیے شاہین ایئر کے لائسنس میں ایک ماہ کی توسیع کی جا رہی ہے چنانچہ اس پابندی کا اطلاق عازمین حج  کو کوئٹہ  سے ملتان اور کراچی لانے والی پروازوں پر نہیں ہو گا۔

ترجمان کے مطابق  شاہین ایئر کی بین الاقوامی پروازیں سعودی عرب کے سوا تمام ممالک  کے لیے معطل ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جولائی کے وسط میں شاہین ایئر کی بیرون ملک پروازوں پر پابندی عائد کی تھی۔


متعلقہ خبریں