پاکستان : گرمی و حبس کی شدت مزید دو دن برقرار رہے گی

موسم

فوٹو: فائل


لاہور: سخت گرمی اور شدید حبس نے بارش کے باوجود لاہور میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کا براحال ہوگیا ہے۔ صبح شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور کا درجہ حرارت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم 23 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک لاہور کا موسم گرم  رہے گا۔ کوئٹہ میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تربت کا موسم گرم و خشک رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

مون سون بارشوں کے باوجود ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقرا ہے۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق موسم کی شدت آئندہ دو روز تک مزید برقرار رہے گی۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی موسم گرم رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

منگل کی صبح اسلام آباد کا درجہ کا حرارت 32، کراچی 29، ملتان 34، رحیم یارخان 32، فیصل آباد 33 اور مری 21 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔


متعلقہ خبریں