ہم نیوز پول: کون بنے گا وزیراعلی؟

حکومت سازی کا عمل، ہم نیوز سروے میں عوام کیا کہتی ہے؟|HUMNEWS.PK

اسلام آباد: عام انتخابات کا اختتام تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پاکستان تحریک انصاف کی مرکز میں واضح اکثریت کے ساتھ ہوا۔ صوبائی سطح پر پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا (کے پی) میں بھاری اکثریت حاصل کی جبکہ پنجاب میں اس نے مسلم لیگ نون کے تقریباً مساوی نشستیں حاصل کی ہیں۔ سندھ اور بلوچستان سے پی ٹی آئی کو زیادہ کامیاب نہیں مل سکی۔

حکومت سازی کے اس اہم ترین مرحلے پر مختلف صوبوں کے وزرائے اعلی کا انتخاب اکثریت حاصل کرنے والی تمام جماعتوں کے لیے ایک چیلنج ہو تا ہے۔ پنجاب بالخصوص سب کی نظروں کا مرکز ہے جہاں نون لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

ہم نیوز کی ویب سائیٹ پر اس حوالے سے رائے عامہ معلوم کرنے کے لیے ایک پول کے ذریعے مختلف سوالات پوچھے گئے۔

ہم نیوز پول: آپ بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں

عوام  سے پہلا سوال یہ تھا کہ پنجاب میں وزیراعلی کس جماعت کا ہو گا۔ اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت چاہتی ہے۔

ہم نیوز کے پول کا دوسرا سوال وزیراعلی خیبرپختونخوا کے بارے میں ہے جس میں ووٹ دینے کے لیے پرویز خٹک، عاطف خان اور اسد قیصر کا آپشن موجود ہے۔ اب تک کے پول کے مطابق عاطف خان پہلے، پرویز خٹک دوسرے اور اسد قیصر تیسرے نمبر پر ہیں۔

پول میں عوام سے پوچھا جانے والا تیسرا سوال بلوچستان کے وزیراعلی کے بارے میں تھا جس میں سردار اختر مینگل اور جام کمال کے نام دیے گئے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق جام کمال کے حق میں زیادہ ووٹ آئے ہیں۔

چوتھا سوال سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے بارے میں تھا اور عوام سے دریافت کیا گیا کہ کیا وہ بطور وزیراعلی سندھ بہترین انتخاب ہیں۔ اس سوال کے جواب میں رائے عامہ کا اب تک کا رجحان “نہیں” کی جانب ہے۔


متعلقہ خبریں