ہیپاٹائٹس بی کا وائرس ساڑھے چار ہزار سال قدیم


اسلام آباد: ساڑھے چار سو سال پرانا سمجھا جانے والا ہیپاٹائٹس کا وائرس ساڑھے چار ہزار سال قدیم نکلا۔ غیر ملکی سائنسدانوں کو ساڑھے چار ہزار سال پرانا انسانی ڈھانچہ ملا ہے جس میں ہیپا ٹائٹس بی وائرس کے قدیم جراثیم کے نمونے ملے ہیں جو تاریخ کے کسی لمحے میں ختم ہو گئے تھے۔

سائنسدانوں کے مطابق جرمنی کے علاقے اوسٹر ہوفن سے کئی انسانی ڈھانچے ملے ہیں جو دو سو سے سات ہزار سال قدیم تھے۔ مغربی اور مرکزی یوریشیا میں 304 ڈھانچوں پر کی گئی تحقیق کے نتیجے میں 25 ڈھانچوں میں ہیپاٹائٹس بی کا وائرس ملا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ وائرس کانسی کے زمانے میں پوری شدت کے ساتھ پھیلا ہوگا۔

کیمبرج یونیورسٹی کی مشترکہ ٹیم کے رکن نے انکشاف کیا کہ عمومی طور پر سائنسدان ہیپا ٹائٹس بی کے جدید وائرس پر تحقیق کر رہے ہیں۔ انہیں اس وائرس کے قدیم ہونے کا علم نہیں تھا تاہم اس وائرس کے جینز پر تحقیق کر کے دور حاضر میں اس کے علاج کو آسان بنایا جا سکتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق انسانوں ڈھانچوں سے ملنے والا یہ وائرس سائنسی تحقیق کی دنیا میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ کیمبرج یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی طالبات کئی برسوں سے اس وائرس پر تحقیقات کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں وائرس کو سمجھنے اور اس کے اثرات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ہیپاٹائٹس بی انسانی اجسام میں پائی جانی والی مہلک بیماری ہے جو جگر کو شدید متاثر کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں