8 ماہ کی طویل بندش کےبعد شاہراہ بابوسر کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
ڈی سی دیامر کے مطابق بابوسر روڈ سے برف ہٹانے کاعمل جاری ہے،شاہراہ بابوسر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔
مانسہرہ سے بابو سر ٹاپ تک موٹروے کی تعمیر اولین ترجیح ہے،وزیر مواصلات
مانسہرہ سے ناران تک سڑک پہلے ہی ٹریفک کیلئے کھولی جا چکی ہے،اگلے مرحلے میں بابوسر ٹاپ تک مکمل بحالی کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔
بابوسر روڈ کی بحالی سے علاقے میں سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا،برف ہٹانے کا عمل مختلف مقامات پر تیزی سے جاری ہے۔
