نواز شریف، مریم نواز ووٹ نہیں ڈال سکیں گے


راولپنڈی: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

ای سی پی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے لیے  پوسٹل بیلٹ کا عمل پانچ جولائی کو مکمل ہو چکا ہے جبکہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر مقررہ  تاریخ  کے بعد جیل میں آئے ہیں اس لیے وہ  ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ کی ہر شق پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے، الیکشن ایکٹ میں ایسی صورتحال کے لیے کوئی رعایت موجود نہیں جس کے تحت پوسٹل بیلٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد قیدیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ میں سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کو پاکستان پہنچے تھے اور انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے آٹھ جولائی کو راولپنڈی میں گرفتاری دی تھی۔


متعلقہ خبریں