کے پی ہاؤس میں 20 کروڑ کی چائے، نیب تحقیقات کرے گا


پشاور: خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں 20 کروڑ روپے چائے پر خرچ کرنے کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) سے رجوع  کر لیا ہے۔

نگراں حکومت نے نیب کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے جس کی نیب تحقیقات کرے، ہم ان سے تعاون کریں گے، مراسلہ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے۔

نیب نے تحقیقات کے لیے نگراں حکومت کی درخواست منظور کر لی ہے۔

کچھ عرصہ قبل قومی میڈیا پر یہ خبر چلی تھی کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گذشتہ تین سالوں کے دوران مہمانداری  پر 20 کروڑ سے زیادہ رقم خرچ کی گئی، سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ رقم سابق وزیراعلی پرویز خٹک، شیریں مزاری، عمران خان، اسد عمر، اعظم سواتی اور شاہ محمود قریشی کے چائے پانی پر خرچ  ہوئی۔

خبر میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پرویز خٹک نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا تو ٹی وی کے عملے کو چائے پلانے کا بل پونے دو لاکھ روپے بنا۔


متعلقہ خبریں