نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: امن و امان کی صورتحال اور عام انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کے اقدامات کو حمتی شکل دینے کے لیے نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں تمام نگراں وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔

بدھ  کو ہونے والے نگراں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈہ پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں فاٹا اصلاحات پر اہم فیصلہ بھی متوقع ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات اور ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر غور بھی شامل ہے۔ اجلاس میں بینکنگ کورٹ ٹو لاہور کے جج کی تعیناتی اور چیرمین پورٹ قاسم کو اضافی ذمہ داریاں دینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں